ضلع کے 36 گاؤں میں تقسیم کیے جائیں گے 7500 سے زیادہ آرسینک فلٹر: کھیہرا

0
254

امرتسر، 05 جون (یو این آئی) وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی جانب سے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شروع کیے گئے مشن ’تندرست پنجاب‘ کے تحت ضلع انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ گاؤں میں آرسینک فلٹر تقسیم کی شروعات کی گئی ہے۔
ضلع ڈپٹی کمشنر گُرپریت سنگھ کَھیہرا نے ہفتے کے روز بتایا کہ ضلع کے جن گاؤں کے پینے کے پانی میں آرسینک کی مقدار زیادہ ہے، ایسے تقریباً 36 گاؤں میں 7500 فلٹر تقسیم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے ماحولیات کو بہتر رکھنے کی اپیل پر ضلع میں خالی مقامات پر درخت، آس پاس کی صفائی، چھپروں کی صفائی، ملاوٹ پر قدغن اور ٹرانسپورٹ ضابطوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے صحت، ماحولیات، ڈیری، مقامی حکومت، زراعت، کوآپرییشن، جنگلات، کھیل، محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ پانی سپلائی، پنچایتوں، پولیس محکمہ کا تعاون لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئی آئی ٹی مدراس کی طرف سے تیار کیا گیا‘ یہ فلٹر بغیر بجلی کے چلتا ہے اور پانی سے آرسینک اور لوہے جیسے بھاری دھات کو جذب کر لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلٹر کا پانی پینے اور کھانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گ