دہلی ، 9 جون (یو این آئی)انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے سابق افسر انوپ چندر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے بدھ کے روز بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 1984 بیچ کے اتر پردیش کیڈر کے سابق آئی اے ایس افسر مسٹر پانڈے کو الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے۔
وزارت کے مطابق گذشتہ دیر شام اس بابت وزارت قانون و انصاف کے محکمہ قانون کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
مسٹڑ پانڈے کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے عمل میں آئےگی