مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1095 نئے معاملے، 49 افراد کی موت

0
381

ورنگ آباد، 4 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے 1095 نئے معاملے سامنے آئے اور49 مریضوں کی موت ہوئی۔
صحت افسران نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
سبھی ضلعی صدر دفاتر سے یو این آئی کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں انفیکشن کے 123 نئے معاملے رپورٹ ہوئے اور 22 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 186 نئے معاملےآئے اور نو افراد کی موت ہوئی ، جبکہ بیڑ میں 322 افراد میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور سات مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پربھنی میں 15 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور چار مریض دم توڑ گئے۔ اسی طرح عثمان آباد میں 179 نئے کیس سامنے آئےاور تین اموات کی خبریں ملی ہیں ، جالنا میں 88 نئے معاملے اور دو مریض کی موت، ہنگلوی میں 50 نئےمعاملے اور دو اموات، اور ناندیڑ میں 132 نئے معاملے جبکہ ایک مریض کی موت ہوئی