سہارنپور کے 369 دیہات میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے پائپ لائن بچھائی جائے گی

0
245

سہارنپور ، 06 (جون (یو این آئی) اترپردیش کے سہارن پور ضلع میں گاؤں والوں کو آلودہ پانی سے آزادی دلانے کے لئے 369 دیہاتوں میں پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائن بچھائی جائے گی اور پانی کی فراہمی جلد ہی شروع ہوجائے گی۔
ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر منشارام یادو نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آلودہ پینے کے صاف پانی والے دیہات کو ترجیح دی جائے گی اور اسی سلسلے میں ضلع کے 11 ترقیاتی بلاکس کے 884 دیہات میں خالص پینے کے پانی کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دیوبند اور بڈگاؤں خطے میں ہنڈن ندی کے کنارے کے گاؤں میں آلودہ پانی نکلتا ہیں۔ جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے بیمار ہونے کے بعد ان کی موت ہوگئی۔ جس کے بعد گاؤں نے زبردست مظاہرہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 369 دیہات میں پانی کی پائپ لائن بچھانے کا کام رواں ماہ میں ہی شروع ہوجائے گا۔ پانی کے لئے 280 ٹیوب ویل لگائے جائیں گے۔ پورے ضلع میں 1400 ٹیوب ویل لگائے جانے ہیں۔ اس کی نگرانی کا کام گرام پنچایتیں کریں گی۔