ندسور، 6 جون (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا نے کہا کہ کورونا پر قابوپانے کے لئے ضلع کے تمام دیہات اور شہر کے عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، جس سے ہم کوروناپر قابو پا سکے ۔
مسٹر دیوڑا نے آج آج یہاں ڈسٹرکٹ کرائسس مینجمنٹ کی میٹنگ میں کہا کہ ریاست میں کورونا پازیٹو شرح تیزی سے کم ہورہی ہے اور شفایابی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ مندسور میں تمام دکانیں بیک وقت کھلیں گی اور شام 4 بجے بند ہوں گی ۔ ایک ساتھ تمام دکانیں کھلنے پر ہجوم منتژ ہوجائے گا اور انفیکشن کا خطرہ کم ہوگا۔
میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کل کورونا مہم چل رہی ہے۔ اس میں کسی بھی سردی ، زکام ، بخار کی علامات والے شخص کو فوری طور پر میڈیکل کٹ فراہم کرکے علاج شروع کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ کو ٹیکہ کاری کے کام کی رفتار کو بڑھانے اور ضرورت کے مطابق ویکسین سنٹر میں اضافہ کرنے ہدایت دی ۔ انہوں نے ضلع کے عوام سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے کورونا ٹیکہ ضرور لگوائیں