ممبئی مالونی بلڈنگ سانحہ میں گیارہ افراد ہلاک ، سات زخمی

0
394

 10؍ جون (یو این آئی )عروس البلاد ممبئی میں گزشتہ شب پیش رونما ہونے والے سانچہ گیارہ افراد ہلاک اور سات افراد زخمی ہوئے ہیں – راحت رسانی آپریشن جاری ہے  گزشتہ شب ۱۱؍ بجے ممبئی میں ہونے والی شدید طوفانی بارش کے سبب کلکٹر کمپائونڈمالونی ملاڈ ویسٹ میں حادثہ کا شکار ہونے والی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی ، اس عمارت میں۳؍ فیملی رہائش پذیر تھیں ۔اس حادثہ میںخواتین اور بچوں سمیت ۱۱؍ افراد شہید اور ۷؍ زخمی ہوئے تھے۔
اسی درمیان آج جمعرات سہ پہر 3؍بجے مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) کی قیادت میں مولانا محمد اسلم قاسمی ،مفتی افضل حسین قاسمی،حافظ محمد عرفان ،ڈاکٹر اسرار احمد،مولانا ظہیر الدین قاسمی،مولانا نذیر الاسلام قاسمی،مولانا وسیم قاسمی،محمد انس،حافظ سعید،حافظ کلام نابینا،اقبال بھائی ،نورالدین بھائی وغیرہ پر مشتمل ایک وفد نے دورہ کیا ۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی نے متاثرین سے ملاقات کی اورمیونسپل عملہ کی طرف سےخالی کرائے گئے متصلہ عمارت کے مکینوںجوحادثہ میں متاثر50؍ افراد کو محفوظ مقام پر پہونچا دیا کہ تین روز کے طعام کی ذمہ داری لیتے ہوئے مقامی ذمہ داروں کو ہدایت دی کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کے لئے راشن بھی فراہم کیا جائےنیززخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیئے درکار جن دوائیوں کی ضرورت ہو اس کا آپ میڈیکل اسٹورسے انتظام کیجئے ۔
اسی طرح ۹؍ سالہ فیضان جس کے سرپرستوں میں کوئی نہیں بچا ، اس کے تعلیم و کفالت کی ذمہ داری جمعیۃ علماء مہاراشٹرنےلی ہے۔
واضح رہے کہ ممبئی کے مضافات میں واقع ملاڈ ویسٹ میں واقع کچی بستی میں شدید بارش کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس میں تادم تحریری گیارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد سات بتائی جارہی ہے جس میں ایک نو سالہ بچہ یتیم ہوگیا جس کی کفالت کی ذمہ داری جمعیۃ نے اٹھائی