ملک میں 63 دن کے بعدکورونا کے ایک لاکھ سے کم نئے معاملے

0
233

 دہلی ، 8 جون (یو این آئی) ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملات میں کمی کے درمیان ، 63 دن کے بعد متاثرہ افراد کی تعدادایک لاکھ سے کم ہوگئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86498 نئے معاملے سامنے۔
سرگرم کیسوں کی شرح کم ہوکر 4.50 فیصد رہ گئی ہے جبکہ ری کوری کی شرح اب بڑھ کر 93.29 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران پیر کو ملک میں 33 لاکھ 64 ہزار 476 افراد لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ، جس کے ساتھ ہی 23 کروڑ 61 لاکھ 98 ہزار 726 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86498 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 473 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 82 ہزار 282 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس کے ساتھ ملک میں اب تک دو کروڑ 73 لاکھ 41 ہزار 462 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔
فعال معاملے 97 ہزار 907 کم ہوکر 13 لاکھ 3 ہزار 702 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 2123 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 51 ہزار 309 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح فی الحال 1.21 فیصد ہے۔