نئی دہلی ، 03 جون (یو این آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بروز جمعرات لگاتار دوسرے دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پیٹرول 94.49 روپے اور ڈیزل 85.38 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر مستحکم رہا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 17 دن ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ باقی 14 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹڑول 4.09 روپے اور ڈیزل میں 4.65 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
دیگر بڑے شہروں میں بھی ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 100.72 ، 94.50 روپے اور 95.99 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.69 روپے ، چنئی میں 90.12 روپے اور کولکاتہ میں 88.23 روپےرہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 94.49 —— 85.38
ممبئی —— 100.72 —— 92.69
چنئی —— 95.99 —— 90.12
کولکتہ ——94.50 ——