احولیات کا تحفظ ہماری ذمہ داری : نقوی

0
240

نئی دہلی ،5 جون (یو این آئی) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
مسٹر نقوی نے آج ’عالمی یوم ماحولیات‘ کے موقع پر رام پور میں پودا لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اس سے پہلے بھی ہماری طرف سے لگائے گئے پودے آج درخت کر ماحولیات کے مضبوط محافظ بنے ہیں۔
انہوں نےشجرکاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں کہا ’’ ماحول کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ماحول ہی انسانیت ، انسان اور پوری دنیا میں جو طرح طرح کے بحرانوں پیدا ہو رہے، اس سے بچا سکتا ہے ۔ ہمیں درختوں کی حفاظت کرنی چاہئے اور ہمیں ماحول کی حفاظت کرنی چاہئے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے طرح طرح کے انفیکشن انسانیت اور پوری دنیا کو متاثر کررہے ہیں۔ اس کی روک تھام کے لئے ماحول کی حفاظت کرنا ضروری ہے۔