اجمیر کے گیسٹ ہاؤس سے سولہ زائرین کو کورنٹائن سنٹربھیجا گیا

0
211

جمیر ، 08 جون (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں لاک ڈاؤن کے دوران کیرالہ سے آئے سولہ زائرین کو ایک گیسٹ ہاؤس میں غیر قانونی طور پر رہنے کے معاملے میں درگاہ تھانہ پولیس نے کورنٹائن سنٹر بھیج دیا ہے۔
اجمیر درگاہ تھانہ انچارج دلبیر سنگھ فوجدار نے بتایا کہ پنی گرام پولیس چوکی کے قریب واقع ایک گیسٹ ہاؤس میں زائرین کے قیام کی موصولہ اطلاع پر حرکت میں آئی پولیس نے پیر کی رات گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا اور 16 زائرین کو پکڑ لیا۔ ان میں سے کسی نے بھی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نہیں کرا رکھا تھا اور لاک ڈاؤن کے دوران پانچ جون کو وہ کیرالہ سے بطور گروپ مالابار گیسٹ ہاؤس میں ٹھہر گئے۔ ان زائرین کو پولیس نے مقامی جے پور روڈ پر واقع قرنطینہ مرکز بھیج دیا جہاں آج ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
پولیس نے گیسٹ ہاؤس کے منتظم نفیس چشتی کے خلاف بھی معاملہ درج کیا ہے کیونکہ یہ لوگ درگاہ میں داخلے پر پابندی کے باوجود زیارت کے لئے یہاں ٹھہرائے گئے تھے