وینکیا نے سائیکل کے لئے خصوصی روٹ بنانے پر زور دیا

0
218

 دہلی ،3 جون (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سائیکل اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ماحولیاتی تحفظ میں مدد ملے گی اور صحت بہتر گی۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو عالمی یوم سائیکل کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں کہ سائیکل کے استعمال کو مقبول بنانے کی کوششیں کی جانی چاہیں اور اس کے صحت اور ماحولیات سے متعلق فوائد حاصل کرنے چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں سائیکل کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے پالیسی سازوں کو سائیکل چلانے کے لئے خصوصی روٹ بنانے چاہئے ۔
اس سائیکل چلانے والے لوگوں کو نہ صرف خصوصی راستے ملیں گے بلکہ انہیں محفوظ بھی رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سائیکل آمدو رفت کے لئے ایک سستا اور پائیدار ذریعہ ہے ، جس کی مدد سے انسان صحت مند رہ سکتا ہے اور آلودگی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ سائیکل سے گاڑیوں کی بھیڑ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’آج عالمی یوم سائیکل ہے۔ ٹرانسپورٹ کےآسان ، سستے اور صحت مند طریقہ کواپنی طرز زندگی میں زیادہ سے زیادہ اپنائیں اور ماحول کو فضائی آلودگی سے بچائیں ۔ شہر کی سڑکوں کو سائیکل کے لئے محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔ حالیہ مہینوں میں خاص طور پر نوجوانوں میں سائیکل کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے‘