شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی شیخ کالونی میں آتشزدگی، قریب 15 مکان خاکستر

0
233

نگر،11 جون (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے میں جمعرات کی شب آگ کی ایک خوف ناک واردات میں قریب ڈیرھ درجن رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ کے نور باغ علاقے کی شیخ کالونی میں جمعرات کی شب آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں پوری کالونی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے قریب ایک درجن فائر ٹنڈرس کو کام پر لگا دیا گیا لیکن وہ کم سے کم پندرہ مکانوں کو خاکستر ہونے سے نہیں بچا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس سلینڈروں کے دھماکے ان کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہے تھے۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کی اس واردات سے قریب تین درجن کنبے بے گھر ہوگئے ہیں اور نقصان اس قدر بے تحاشا ہے کہ اس کا تخمینہ لگانا بھی مشکل لگتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔