ممبئی ، 6 جون (یو این آئی) ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل آٹھویں ہفتے اضافہ ہوا اور پہلی باریہ 598 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
ریزرو بینک آف انڈیا سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ، 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کا ملک کا ذخیرہ 5.27 ارب ڈالر اضافے سے 598.16 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل ، 21 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں اس میں 2.87 ارب ڈالر بڑھ کر 592.89 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر رہا تھا۔
ریزرو بینک کے گورنر شکتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے فیصلوں کی اطلاع دینے کے سلسلے میں جمعہ کے روز بتایا تھا کہ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ اس 4 جون کو ختم ہفتہ میں غٰر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 600 ارب ڈالر کی سطح کو عبور کرگیا ہے۔لیکن تصدیق کے بعد اس ہفتے کے اعدادوشمار آنے والے جمعہ کو جاری کیے جائیں گے۔
مرکزی بینک نے کہا کہ 28 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ، غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں 5.01 ارب ڈالربڑھ کر 553.53 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس دوران سونے کے ذخیرہ بھی 265 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 38.11 ڈالر ڈالر پر پہنچ گیا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ریزرو فنڈ 50 لاکھ ڈالر کی کمی سے 5.02 بلین ڈالر رہ گیا جبکہ خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 20 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.52 ارب ڈالر پر پہنچ گیا۔