مواصلات سیٹلائٹ ایس ایکس ایم۔8مدار میں قائم

0
337

اشنگٹن، 6جون (اسپوتنک) امریکہ میں مقیم کمپنی اسپیس ایکس نے اتوار کو یو ایس براڈکاسٹنگ فرم سیریس ایکس ایم کے لئے ایس ایکس ایم۔8مواصلات سیٹ لائن لانچ کرنے کے بعد اسے کامیابی کے ساتھ مدار میں قائم کردیا۔
فالکن 9راکٹ نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس پورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 1226بجے پرواز کی۔ لانچنگ کے 31منٹ سیٹلائٹ مدار میں داخل ہوا۔
کمپنی نے ٹوئٹر پر لکھا ایس ایکس ایم۔8(مدار پر) کی تعیناتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ الگ ہونے کے بعد کیریر راکٹ کا پہلا مرحلہ بحر اٹلانٹک میں ایک پلیٹ فارم پر اترا۔
ایس ایکس ایم۔8سیٹلائٹ، سیریس ایکس ایم کے ملکیت میں ہے۔ یہ ایک نشریاتی کمپنی ہے جو انٹرٹینمنٹ سیٹلائٹ آن لائن خدمات فراہم کرتی ہے۔ دسمبر 2020میں اسپیس ایکس نے کمپنی کے ایک اور سیٹلائٹ ایس ایکس ایم۔7کو مدار میں قائم کیا لیکن وہ تباہ ہوگیا