جوکووچ آسان جیت کے ساتھ دوسرے راونڈ میں

0
252

پیرس، 02 جون (یواین آئی) دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن میں منگل کی رات فاتحانہ شروعات کرتے ہوئے امریکہ کے ٹینس سینڈگرین کو مسلسل سیٹوں میں چھ۔دو، چھ۔چار، چھ۔دو سے شکست دے کر دوسرے دور میں جگہ بنالی۔
دونوں کھلاڑیوں کے بیچ کلے کورٹ پر یہ پہلا مقابلہ تھا۔ سینڈگرین نے 2018 کے یو ایس اوپن میں جوکووچ سے ایک سیٹ چھین لیا تھا لیکن پیرس میں وہ ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دے سکے۔ جوکووچ نے ایک گھنٹے58 منٹ میں ملی اپنی جیت کی راہ میں چھ بریک پوائنٹ کا سامنا کیا اور سبھی بریک پوائنٹ بچالیئے۔
سال 2016 میں یہاں چیمپئن رہ چکے جوکووچ گزشتہ سنیچر کو بیلگراد اوپن کی شکل میں اپنا 83 واں اے ٹی پی ٹور خطاب جیت کر اس ٹورنامنٹ میں اترے ہیں ۔ ان کا اس سیشن میں 3-21 کا ریکارڈ ہے جس میں نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن شامل ہے جو ان کا 18 واں گرینڈ سلیم خطاب تھا۔(UNI)