دیوالیہ بل پر پارلیمنٹ کی مہر ، راجیہ سبھا دن بھر کے لیے ملتوی

0
286

نئی دہلی، 03 اگست (یو این آئی) راجیہ سبھا میں اپوزیشن کی زبردست ہنگامے کے درمیان آج دیوالیہ اور ان سالوینسی کوڈ (ترمیمی) بل 2021 کو صوتی ووٹوں سے منظور کرلیا گیا، جس کے بعد ایوان کی کارروائی بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی اس سے پہلے اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پہلے 12 بجے تک اور پھر 2 بجے تک ملتوی کی گئی تھی۔ دوپہر 2 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، ڈپٹی چیئرمین بھوبنیشور کالیتا نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے بل پیش کرنے کو کہا۔ اس سے پہلے کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے بل کے خلاف ایوان میں اپنی قرارداد پیش کی۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے ارکان چاہ ایوان کے قریب آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ کانگریس کے ارکان نے بھی ان کی حمایت کی۔ ہنگامے کے درمیان بل پر ایک بہت ہی مختصر بحث ہوئی جس کے بعد محترمہ سیتارمن نے اپنی مختصر تقریر میں ایوان سے اپیل کی کہ وہ بل کو منظور کریں، اراکین کو ان کے خدشات دور کرنے اور ااپنی تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ہنگامہ کے دوران ایوان نے کانگریس لیڈر شکتی گوہل اور دیگر اراکین کی بل کو مسترد کرنے کی قرارداد کو ردکردیا۔ اس کے بعد ایوان نے صوتی ووٹ سے بل منظور کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس بل کو پارلیمنٹ کی منظوری مل گئی کیونکہ یہ پہلے ہی لوک سبھا سے منظور ہو چکا ہے۔یہ بل گزشتہ اپریل میں اس سلسلے میں جاری کئے گئے آرڈیننس کی جگہ لے گا