سرائیل میں اتوار کو نئی حکومت کی حلف برداری کی تقریب رسم ہوگی

0
383

ابیب ، 08 جون (اسپوٹنک) اسرائیل میں نئی ​​حکومت کی حلف برداری کی تقریب رسم 13 جون کو ہوگی۔
یہ اعلان منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ ‘نسیٹ’ کے چیئرمین یریو لیون نے کیا۔
مسٹر لیون نے اپنے پریس دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایاکہ “میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اتوار 13 جون کو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں حکومت سازی کے بارے میں تبادلہ خیال اور ووٹنگ ہوگی۔” انہوں نے بتایا کہ آئندہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کے اسپیکر کے انتخاب کے لئے بھی ووٹنگ ہونے والی ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی صدر ریوون ریولن نے اسرائیل کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت یش اتید کے رہنما یائر لیپید کو مخلوط حکومت تشکیل دینے کا مینڈیٹ دیا تھا۔ نگراں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاھو مارچ کے غیر یقینی انتخابات کے بعد مینڈیٹ حاصل کرنے میں ناکام ہونے کے بعد مسٹر لاپید کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
صدر کے دفتر نے بدھ کو بتایا کہ اتحادی یامینا کے سربراہ نفتالی بینیٹ کو پہلے وزیر اعظم بنایا جائے گا اور مسٹر لاپید تقریبا دو سال بعد ان کی جگہ وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں