امریکہ ہندوستان میں کووڈ ویکسین تیار کرے گا

0
249

نئی دہلی ، 4 جون (یو این آئی) امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کر کے مطلع کیا کہ ان کا ملک کووڈ وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستان سمیت متعدد ممالک میں ویکسین تیار کرنے کی حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محترمہ ہیریس نے جمعرات کی شب کو ہوئی بات چییت میں مسٹر مودی کو بتایا کہ امریکہ نے عالمی سطح پر ویکسین شیئرنگ اسٹریٹجک کے تحت دیگر ممالک میں کووڈ ویکسین تیار کرنے کا منصو بہ بنایا جن میں ہندوستان بھی شامل ہے ۔
مسٹرمودی نے امریکہ کے اس فیصلے اور امریکی حکومت ،تاجر گروپوں اور غیر مقیم ہندوستان برادریوں کی طرف سے حال ہی میں ہندوستان کی گئی امداد پر محترمہ ہیریس کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں لیڈروں نے ویکسین کی پیداوار سمیت امریکہ اور ہندوستان کے مابین طبی سامان کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے اس وبا کے انسانی صحت پر طویل مدتی اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے کووڈ ویکسین انی شیٹواور ہندوستان اور امریکہ کی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔