ایچ آر ٹی سی کو 259 کروڑ کی امداد

0
256


شملہ ، 4 جون (یو این آئی) ہماچل حکومت نے ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایچ آر ٹی سی) کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے لئے باقاعدہ بجٹ کے علاوہ 259 کروڑ روپے کی اضافی مالی امداد فراہم کی ہے۔
وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے آج یہاں کارپوریشن کی جائزہ میٹنگ کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کے ملازمین اور پنشنرز کے چھ کروڑ روپے کے زیر التواء بلوں کی ادائیگی کا نمٹارا ایک ماہ اندر کر دیا گیا اور اس سلسلے میں افسران کو ہدایات دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کارپوریشن کی ماہانہ سرکاری امداد میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی تاکہ وہ اپنے اخراجات برداشت کرسکے اور خود انحصار ہو سکے۔
مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہماچلی طلباء اور دیگر افراد کی گھرواپسی کے لئے 4618 بسیں اور ای ٹیکسی کی خدمات لی گئی ۔ اس سلسلے میں ریاستی حکومت نے کووڈ مینجمنٹ کے لئے نوڈل افسران کی جانب سے طلب کی گئی بسوں کے لئے کارپوریشن کو 13 کروڑ روپئے کی ادائیگی کی۔