ھوپال میں ایک دن میں 40 ہزار سےزیادہ کو ویکسین لگائی گئی

0
308

وپال ، 10 جون (یو این آئی) بھوپال میں ایک دن میں 40،244 شہریوں کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کل شہر کے مختلف ویکسینیشن مراکز میں مجموعی 40،244 میں سے 37،317 شہریوں کو ویکسین کی پہلی خوراک اور 2927 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔
اس کے علاوہ بھوپال ضلع میں 7018 نمونوں کی جانچ میں 107 افراد کورونا متاثر پائے گئے۔ وہیں 234 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور دو افراد کی موت ہو گئی ۔ ضلع میں اب تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جن میں سے 960 کی موت ہو گئی ہے اور ایک لاکھ 19 ہزار سے زیادہ صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الحال ایکٹو کیسز 1700 کے قریب ہیں۔