حکومت کورونا سے اموات کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی: راہل

0
204

نئی دہلی، 2جون (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کورونا ٹیکے کی شدید قلت پر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ کورونا سے مرنے والوں کی صحیح تعداد نہیں بتا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ہندستانی حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کے اصل اعدادو شمار کو چھپار ہی ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے ٹیکہ کی کمی پر حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ کورونا وبا کے خلاف سب سے مضبوط سیکورٹی شیلڈ صرف ویکسین ہے۔ ملک کے ہر فرد تک مفت ٹیکہ کاری پہنچانے کے لئے آپ بھی آواز اٹھائیں۔ مرکزی حکومت کو بیدار کریں۔
محترمہ واڈرا نے فیس بک پوسٹ میں کہا کہ آج ملک میں روزانہ 19لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ پارہی ہے۔ مرکزی حکومت کی غیرسنجیدہ پالیسی نے ویکسین کی تقسیم کو بیچ میں لاکر چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندستان کے لوگوں نے امید کی تھی کہ سب کے لئے مفت ویکسین کی پالیسی بنے گی لیکن مرکزی حکومت نے دیا کیا۔ ویکسین مراکز پر تالے، ایک ملک، ویکسین کی تین قیمت، اب تک محض 3.4فیصد آبادی کا فل ویکسینیش، ذمہ داری اور قربانی کا بوجھ ریاستوں پر ڈالنا، بے سمت ویکسین پالیسی