Home India ائب صدر نے برسا منڈا کو سلام کیا

ائب صدر نے برسا منڈا کو سلام کیا

0

نئی دہلی، 9 جون (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جد و جہد آزادی میں صف اول کے قبائلی ہیرو برسا منڈا کو ان کی برسی پر جذباتی سلام کیا۔
مسٹر نائیڈو نے بدھ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ نڈر قبائلی ہیرو نے جدوجہد آزادی میں قابل ذکر تعاون دیا ہے۔ انہوں نے برطانوی حکمرانی کے خلاف قبائلی معاشرے میں عوامی بیداری پیدا کی۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ ملک کی قبائلی ثقافت کے محافظ’دھرتی آبا‘ برسا منڈا جی کی برسی کے موقع پر ،چھوٹا ناگپور خطے کے مقامی لوگوں کے روایتی اراضی حقوق اور ان کے ثقافت، مذہبی عقائد کے تحفظ کے لئے برطانوی حکمرانی کے خلاف آپ کی ناقابل جدوجہد سلام‘‘۔

Exit mobile version