متا نے سونیا سے ملاقات کی

0
187

نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کو یہاں ان کی رہائش گاہ پر کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی سے ملاقات کی  ملاقات میں محترمہ گاندھی اور محترمہ بنرجی کے علاوہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھی موجود تھے  محترمہ گاندھی اور محترمہ بنرجی کے درمیان ملاقات پہلے سے طے تھی اور سمجھا جاتا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف مل کر لڑنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔محترمہ بنرجی نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی۔محترمہ گاندھی سے ملاقات کے بعد ان کے پروگرام میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور بہت سے دوسرے رہنماؤں سے ملاقات کا بتایا جارہا ہے