ضلع تھانہ کے بدلا پور میں گیس کا رساؤ

0
226

تھانہ ، 4 جون (یو این آئی) مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کے بدلا پور میں واقع ایک صنعتی یونٹ میں گیس لیکیج ہونے کی وجہ سے تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے افراد متاثر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب تقریباً 22.20 بجے پیش آیا جب بدلا پور (ایسٹ) میں شیرگاؤں ایم آئی ڈی سی ، آپٹے واڑی کے قریب نوبل انٹرمیڈیٹرز لمیٹڈ انڈسٹریل یونٹ سے گیس کا رساؤ ہوا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ سلفیورک ایسڈ اور بینجائل ایسڈ کے زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے کیمیائی رد عمل ہوا جس کی وجہ سے گیس کا رساؤ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گیس کے اخراج کے باعث تین کلومیٹر کے دائرے میں رہنے والے لوگوں نے سانس کی قلت اور آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بدلا پور میونسپل کونسل کے دو اور شیرگاؤں ایم آئی ڈی سی سے ایک فائربریگیڈ موقع پرپہنچ گئی۔ تقریبا ً ایک گھنٹے کے بعد صورتحال پر قابو پایا گیا