سینسیکس 58 پوائنٹس کمزور

0
440

ممبئی، 02 جون (یو این آئی) آئی ٹی، بینکنگ اور ایف ایم سی جی شعبوں کی بڑی کمپنیوں میں فروخت کے دباؤ میں بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس آج 85.40 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی کمی کے ساتھ 51849.48 پوائنٹ پر بند ہوا۔
نییشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی حالانکہ 1.35 پوائنٹس یعنی 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 15576.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گذشتہ روز دونوں انڈیکس میں معمولی گراوٹ تھی۔
شیئر بازار میں آج مجموعی طور پر نظریہ سرمایہ کاری مثبت رہا۔ اس کے سبب زیادہ تر کمپنیوں کے شیئر ہرے نشان میں بند ہوئے۔